QR CodeQR Code

رہبر انقلاب اسلامی

30 Aug 2012 08:16

اسلام ٹائمز: تہران میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی ایران کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیار نہ بنانے اور اسے استعمال نہ کرنے پر مبنی موقف امریکہ اور دوسرے ملکوں کی خوشامد کے لئے نہيں، بلکہ مذہبی عقیدے کی بنا پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیار رکھنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو مشرق وسطی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے بدھ کو تہران میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں امریکہ اور بعض دوسری طاقتوں کی جانب سے صیہونی حکومت کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ یہ علاقے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور اقوام متحدہ سے توقع ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی اقدام کرے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں انسانیت کی مشترکہ تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطٰی کے موقف پر زور دیتا ہے اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں موجود تشویش دور کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرے۔


خبر کا کوڈ: 191209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/191209/1/رہبر-انقلاب-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org