0
Sunday 9 Sep 2012 22:43

احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ، کراچی اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو چائنہ چوک سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب کے سامنے ایم ڈبلیو ایم کے اجتجاجی کیمپ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، شوریٰ عالیٰ کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی، مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز بہشتی، سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی، سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور ریاست آزاد جموں کشمیر کے صوبائی عہدیداران نے کی۔
ریلی میں ساٹھ سے زائد اضلاع سے آئے سینکڑوں کارکنوں نے بھی شرکت کی، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے ملک بھر میں جاری قتل و غارت گری، خونریزی اور حکومت و ریاستی اداروں کی بے حسی پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہم نے ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا ہے اور اس وقت تک یہ آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک دنیا پر ایک بھی ظالم باقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 194091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش