QR CodeQR Code

ہفتہ دفاع مقدس

21 Sep 2012 21:43

اسلام ٹائمز: ایرانی صدر نے آج بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار کے سامنے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی قربانیان اور ایثار ایسا گرانقدر تجربہ ہے، جس سے استفادہ کرتے ہوئے قومیں خودمختاری اور انسانی اہداف حاصل کرسکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ملت ایران کے دفاع مقدس کو قوموں کی خود مختاری اور انسانی اھداف حاصل کرنے کے لئے ایک عظیم واقعہ اور گرانقدر تجربہ قرار دیا ہے۔ صدر مملکت احمدی نژاد نے آج بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار کے سامنے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی قربانیان اور ایثار ایسا گرانقدر تجربہ ہے، جس سے استفادہ کرتے ہوئے قومیں خودمختاری اور انسانی اھداف حاصل کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومیں ملت ایران کے نقش قدم پر چل کر اپنے یہ اھداف حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران دشمنوں نے ملت ایران کے خلاف بڑی سازشیں کیں، لیکن ملت ایران کی دلیری اور ایثار سے یہ ساری سازشیں ناکام ہوگئيں۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے ملت ایران کی ترقی و سربلندی کو آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران مسلح افواج کی قربانیوں کا مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ مسلح افواج نے اسلامی انقلاب کے اقدار اور ثمرات نیز علاقے میں امن و استحکام کی پاسدار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 197369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/197369/1/ہفتہ-دفاع-مقدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org