0
Sunday 23 Sep 2012 23:24

خواتین احتجاج

اسلام ٹائمز۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ کنیزان حضرت فاطمہ الزہرا کا آج سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام پر جب بھی مشکل وقت آن پہنچا تو ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں کردار زینبی (ع) ادا کرنے کے لئے سٹرکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے فرسودہ نظام سے اظہار نفرت کر کے آج ہماری خواتین نے بتا دیا کہ ہم مغرب پرستوں کے عزائم کے سامنے آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
ریلی سے خانم لبنیٰ زیدی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے یوم عشق رسول اللہ (ص) پر شرپسندوں کی کارروائیوں کی مذمت کی اور شہید ناموس رسالت علی رضا نقوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ محمد عربی (ص) کے غلاموں کی سرزمین پر انہی کو حکمرانی کا حق ہے، اگر انصاف نہ ملا تو وزیراعلی ٰ سندھ کے دفاتر کا گھیراؤ سمیت ملک گیر احتجاجی سلسلے دوبارہ شروع ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 197992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش