QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

28 Sep 2012 02:27

اسلام ٹائمز: نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پریس کانفرنس میں علامہ حسن ظفر نقوی سمیت مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا صادق رضا تقوی، علامہ آفتاب حیدر جعفری، مولانا محمد حسین کریمی، علامہ نقی نقوی، مولانا میر عباس، مولانا عقیل موسیٰ اور مولانا علی انور جعفری و دیگر بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف نمائش چورنگی پر پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کیا جبکہ اس موقع پر ان ہمراہ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک مولانا مرزا یوسف حسین، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی، علامہ آفتاب حیدر جعفری، مولانا محمد حسین کریمی، علامہ نقی نقوی، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے رہنما مولانا میر عباس، آئی ایس او کراچی ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن مولانا عقیل موسیٰ اور مولانا علی انور جعفری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ توہین ر سالت (ص) کے خلاف ملت جعفریہ کے کامیاب اور پر امن احتجاج کے سلسلہ کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی شیعہ سنی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کے لئے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تیز کردیا گیا جس میں براہ راست امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹ ملوث ہیں جس کا واضح ثبوت ہم نے شہر کراچی کی طرح کوئٹہ اور ملک کے دوسرے شہروں میں دیکھا ہے، کبھی امریکی ایجنٹوں نے سفارتخانوں سے ملنے والی ہدایات کے مطابق ’’ یوم عشق رسول ؐ ‘‘ کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کی ہے تو کبھی شہر بھر میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے اہانت پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف اٹھنے والی ’’ تحفظ ناموس رسالتؐ ‘‘ کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شہر کراچی سمیت کوئٹہ اور دیگر شہروں میں جہاں کہیں بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اس میں براہ راست امریکی سفارتخانہ اور قونصلیٹ ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 199135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/199135/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org