QR CodeQR Code

تشہیری مہم

19 Oct 2012 17:36

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ذمہ داران نے تمام ملی تنظیموں جن میں شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، پیام ولایت فاؤنڈیشن و دیگر سمیت علمائے کرام و ذاکرین عظام و شعرائے کرام کو لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کا دعوت نامہ پہنچا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت شہید ناموس رسالت (ص) شہید علی رضا تقوی کے چہلم کی مناسبت سے 20 اکتوبر کو امروہہ گرواؤنڈ انچولی میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کانفرنس کی تشہیر کی مناسبت سے شہر بھر میں پوسٹرز، بینرز، ہورڈنگز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ کراچی کی مصروف شاہراہوں پر وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں تمام ملی تنظیموں جن میں شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، پیام ولایت فاؤنڈیشن و دیگر سمیت علمائے کرام و ذاکرین عظام و شعرائے کرام کو پروگرام کا دعوت نامہ پہنچا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 204800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/204800/1/تشہیری-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org