QR CodeQR Code

برائت از مشرکین

24 Oct 2012 01:07

اسلام ٹائمز: حج کے موقع پر برآت از مشرکین حکم قرآن و سنت ہے، یہی وجہ ہے کہ بت شکن امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی کے بعد اس قرآنی حکم کو زندہ کیا۔ اور یہ ہر سال منایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حج کے موقع پر برائت از مشرکین حکم قرآن و سنت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بت شکن امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کے بعد اس قرآنی حکم کو زندہ کیا اور یہ ہر سال منایا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ 25 سال قبل حج کے موقع پر 1987ء میں 500 سے زائد نہتے حجاج آل سعود کے فوجیوں کے ہاتھوں شہید کر دئیے گئے۔ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی برائت از مشرکین کے موقع پر امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کے خلاف احتجاج ہوگا۔ اس سلسلے میں حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مکہ مکرمہ میں برائت از مشرکین کے مراسم منسوخ کئے جانے سے متعلق بعض افواہوں کی تردید کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سید قاضی علی عسکر نے مکہ مکرمہ میں برائت از مشرکین کے مراسم کے انعقاد کی منسوخی سے متعلق بعض افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی حج ابراہیمی کے معنوی اور سیاسی مراسم، گذشتہ برسوں کی مانند بعثۂ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منعقد ہوں گے۔ سید قاضی عسکر نے حج کے ایام میں دعائے کمیل کے پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی یہ پروگرام جو کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے مقصد سے منعقد کئے جاتے ہیں، بخوبی انجام پائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 206083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/206083/1/برائت-مشرکین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org