QR CodeQR Code

حج ابراہیمی

25 Oct 2012 13:17

اسلام ٹائمز: رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ حج کے موقع پر ساری دنیا سے آئے ہوئے مسلمانوں کو خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود مقدس کی بدولت اپنے عظیم الشان اور بھرپور اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ کرنا چاہیے، اور پیغمبر گرامی (ص) کی شان میں گستاخی پر مبنی گہری سامراجی سازش کے خلاف اپنے بھرپور غم و غصے کا اظہار کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت آيت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ برائت از مشرکین کے معنی یہ ہیں کہ سارے مسلمان یہ احساس کریں کہ وہ ایک دشمن کے مقابل کھڑے ہوئے ہیں اور اپنے دل و جان سے اس سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کی اس عظیم اور متحدہ تحریک میں تفرقہ ڈالنے کی دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس حساس موقع پر مسلمان کاملاً ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی اس گھناونی سازش کو اپنے اتحاد اور وحدت سے ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں اور سامراج کو سمجھ لینا چاہیے کہ امت اسلامی مذہبی اور بعض فکری اور عقیدتی مسائل میں اختلاف کے باوجود ان کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ حج کے موقع پر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذات و شخصیت کے گرد مسلمانوں کا اسی طرح بھرپور اتحاد و اتفاق انتہائی ضروری اور اہم ہے۔


خبر کا کوڈ: 206535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/206535/1/حج-ابراہیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org