QR CodeQR Code

یوم عرفہ

26 Oct 2012 22:54

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے تحت دعائے عرفہ و مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد علی الحسینی نے کہا کہ حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کے سلسلے میں شروع ہونے والی تحریک عاشورا میں سب سے پہلے اپنی قربانی پیش کرکے فہرست شہداء میں سب سے پہلے اپنا نام تحریر کروایا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی جانب سے یوم عرفہ اور یوم شہادت حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی مناسبت سے دعائے عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی میں کیا گیا۔ دعائے عرفہ کی تلاوت مولانا ناظر الحسنین جعفری نے کی جبکہ اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب معروف عالم دین مولانا محمد علی الحسینی نے کیا۔ اس موقع پر مومنین و مومنات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد علی الحسینی نے کہا کہ آج حزب اللہ لبنان مادی وسائل سے نہیں بلکہ معصومین کے فرمان دعا مومن کا ہتھیار ہے پر عملی طور پر عمل کرکے بتا رہی ہے کہ دشمن کو زیر کرنے کیلئے دعا سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روز عرفہ کے دن انسان جس مقام ہر بھی موجود ہو پروردگار سے خالص ہوکر مخاطب ہو اور تصور میں میدان عرفات میں اپنی ذات کو موجود پائے تو خدا اس کی عبادات کو وہ ہی درجہ دے گا جو میدان عرفات میں موجود عازم حج کا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 206826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/206826/1/یوم-عرفہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org