QR CodeQR Code

عالمی سامراج

2 Nov 2012 23:42

اسلام ٹائمز: زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امریکہ اور اسرائيل کیخلاف نعرے لگائے۔ جلوسوں میں طلباء و طالبات نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی، انھوں نے سامراج کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی جابروں کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے سارے چھوٹے بڑے شہروں میں آج عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے گئے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امریکہ اور اسرائيل کے خلاف نعرے لگائے۔ جلوسوں میں طلباء و طالبات نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی، انھوں نے سامراج کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی جابروں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں میں مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔ مظاہرین نے اختتامی بیان بھی جاری کیا، جس میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ ایرانی عوام امریکہ کو اب بھی بڑا شیطان اور اپنا سب سے بڑا دشمن جانتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 208574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/208574/1/عالمی-سامراج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org