QR CodeQR Code

مرگ بر اسرائیل

18 Nov 2012 16:10

اسلام ٹائمز: غزہ پر اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف ایران کے چھوٹے بڑے سات سو شہروں میں جمعہ کے روز ہونے والے عظیم الشان مظاہروں میں ایرانی عوام نہتے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمددرد و یکجہتی اور صیہونی حکومت اور اس کے سرپرست امریکہ کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے عرب اور افریقائی ممالک کے لئے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالھیان نے غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ اور وحشیانہ حملوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطین میں موجود مقاومت کے گروہ صیہونی حکومت کی اس جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے۔ خطے پر حاکم جدید فضا اور نئی فورسز صیہونی حکومت سے ہر قسم کی گستاخی اور جنایت کا حق چھین لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت شام میں محور مقاومت کو ختم کرنے سے مایوس ہو کر غزہ پر اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے اپنی شکست کو پنہاں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 212857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/212857/1/مرگ-اسرائیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org