QR CodeQR Code

یوم حسین (ع)

20 Nov 2012 23:46

اسلام ٹائمز: یوم حسین (ع) کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امین شہیدی کا کہنا تھا کہ لبیک یا حسین (ع) ہی دراصل لبیک یا رسول اللہ (ص) ہے کیونکہ امام حسین ؑ کی بے مثال قربانی کا مقصد دین محمد ؐ کی بقاء اور اسلام کی سربلندی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں دفتر مشیر امور طلبہ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب منعقدہ سالانہ یوم حسین (ع) منعقد کیا گیا۔ یوم حسین (ع) کے مقررین میں حجتہ السلام و المسلمین مولانا امین شہیدی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان)، اہلسنت عالم دین مولانا لیاقت حسین (مہتم جامعہ اقصی)، مولانا احمد اقبال رضوی (رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان) اور پرو وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر ابوذر واجدی شامل تھے۔ پروگرام میں اساتذہ کرام سمیت طلبہ و طالبات کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ پروگرام میں دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر اور نامور نوحہ خواں مرتضیٰ نگری و دیگر نے نوحہ خوانی کی جبکہ اس موقع پر آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے پانی اور شربت کی سبیلیں اور امامیہ بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ میڈیکل سروسز کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 213764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/213764/1/یوم-حسین-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org