QR CodeQR Code

پنڈی بم دھماکہ

22 Nov 2012 10:11

اسلام ٹائمز: محرم الحرام شروع ہوتے ہیں دہشتگرد درندوں کی مانند وطن عزیز پر ٹوٹ پڑے ہیں، دھماکے کے بعد علاقہ کی بجلی منقطع ہوگئی جبکہ گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور کراچی کے بعد راولپنڈی بھی دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا۔ ڈھوک سیداں میں محرم کے جلوس میں خودکش حملے کے مزید 3 زخمی چل بسے، جس سے شہداء‌ کی تعداد 23 ہو گئی، جبکہ 46 افراد زخمی ہیں۔ راولپنڈی کا علاقہ ڈھوک سیداں اُس وقت دھماکے سے گونج اٹھا جب مصریال روڈ پر چھٹی محرم کے جلوس کے عین درمیان زوردار دھماکہ ہوگیا۔ جلوس میں ہزار سے زیادہ افراد موجود تھے، جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد کسی کو کچھ ہوش نہ رہا اور ہر طرف تباہی پھیل گئی۔ شہر بھر سے ایمبولینسیں فوری طور پر دھماکے کی جگہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 214212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/214212/1/پنڈی-بم-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org