QR CodeQR Code

عاشورہ لاہور

26 Nov 2012 11:28

اسلام ٹائمز: شب عاشور کو برآمد ہونے والے جلوس شبیہ ذوالجناح کی آمد پر بیرون بھاٹی گیٹ پہلے سے موجود لوگوں نے پرنم آنکھوں سے پہلے استقبال کیا اور پھر رخصت کیا۔ یہاں جلوس کی آمد کے ساتھ زنجیر زنی، ماتمداری اور نوحہ خوانی شروع ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچا۔ شب عاشور کو برآمد ہونے والے جلوس شبیہ ذوالجناح کی آمد پر بیرون بھاٹی گیٹ پر پہلے سے موجود لوگوں نے پرنم آنکھوں سے  جلوس استقبال کیا اور پھر رخصت کیا۔ یہاں جلوس کی آمد کے ساتھ زنجیر زنی، ماتمداری اور نوحہ خوانی شروع ہوگئی۔ چوک رنگ محل میں آئی ایس او موچی گیٹ کے زیراہتمام نماز ظہرین کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ماتمی دستہ تشکیل پایا۔ جس میں نوحہ خوانی اور ماتمداری کی گئی۔ جلوس کے لئے سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 215212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/215212/1/عاشورہ-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org