QR CodeQR Code

کیلیگرافی کانفرنس

12 Dec 2012 00:53

اسلام ٹائمز: اس کانفرنس میں مشرق وسطٰی، ایران اور ترکی سے ماہرین خطاطی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ماہرین خطاطی شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور پاکستان کیلیگرافرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی کیلی گرافی کانفرنس ”صریر خامہ: قلم کا فن“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی افتتاحی تقریب پنجاب یونیورسٹی کے تاریخی سینیٹ ہال اولڈ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی معروف صنعتکار سید بابر علی تھے، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور ڈاکٹر عباس فاموری، دنیا کے معروف کیلی گرافر اور بغداد یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر صلاح شہزاد، پاکستان کیلی گرافرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عرفان قریشی، مختلف ممالک سے معروف ماہرین خطاط اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں مشرق وسطی، ایران اور ترکی سے ماہرین خطاطی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ماہرین خطاطی شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 220397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/220397/1/کیلیگرافی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org