QR CodeQR Code

وحدت اسمبلی

17 Dec 2012 03:08

اسلام ٹائمز: لاہور میں ہونیوالی صوبہ پنجاب کے ضلعی مسئولین کی ورکشاپ کے موقع پر باقاعدہ طور اسمبلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبول اور ترانہ امامیہ پڑھا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ضلعی مسئولین کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے موقع پرباقاعدہ طور اسمبلی منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب و میزبان ورکشاپ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت اپس وقت تک دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے آپ کو دشمن کے مقابلے میں آمادہ و تیار نہ کرے۔ اسمبلی کے موقع پر پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور ضلعی کابینہ کے افراد موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل کے ابتدائی کلمات کے بعد نعت رسول مقبول اور ترانہ امامیہ پڑھا گیا جسے اسمبلی میں موجود تمام شرکاء نے مل کر پڑھا۔


خبر کا کوڈ: 221980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/221980/1/وحدت-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org