1
0
Tuesday 18 Dec 2012 16:59

حلف برداری

  • ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے تحت محفل دعا و تقریب حلف برداری کی تصویری جھلکیاں

    ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے تحت محفل دعا و تقریب حلف برداری کی تصویری جھلکیاں

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ حافظ حسین نوری کی ایصال ثواب کے لیے محفل دعا اور نئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی کی حلف برداری کے سلسلے میں ایک اہم تقریب ڈویژنل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں بلتستان بھر کی مذہبی تنظیموں کے علاوہ علمائے کرام نے شرکت کی۔ محفل دعا و تقریب حلف برداری میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن، انجمن امامیہ بلتستان، الحکمت فاونڈیشن بلتستان، الہدی فاونڈیشن بلتستان، امامینز بلتستان، امامیہ آرگنائزیشن بلتستان ریجن کے علاوہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندے شریک تھے۔

محفل دعا و تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے علمائے کرام میں حسین آباد اسکردو سے امام جمعہ علامہ مظاہر حسین موسوی، شگر سے شیخ محمد اسماعیل، کریس سے شیخ ذوالفقار یعسوبی، گمبہ اسکردو سے شیخ موسیٰ کریمی، گیایول سے شیخ محمد خان، روندو سے خطیب امام جمعہ طورمک سید محمد علی شاہ موسوی ، روندو سے امام جمعہ ستک سید مہدی شاہ، کواردو سے امام جمعہ شیخ محمد اسماعیل، بشو سے امام جمعہ بشو شیخ حبیب امینی ، روندو تلو سے شیخ حسن باقری شوری عالی مجلس وحدت مسلمین قم،امام جمعہ تھوار شیخ محمد رضا، گول سے شیخ احمد علی نوری، خپلو شیخ سجاد حسین کے علاوہ اخون یوسف خطیب معصومین امام بارگاہ شق تھنگ، خطیب کچورا سید اعجاز حسین اور شیخ ممتاز موسوی سرمیک شریک تھے۔ تقریب کے آغاز میں علامہ حافظ حسین نوری کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور آخر میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے نئے سیکرٹری جنرل علامہ آغاعلی موسوی کا حلف رکن شوری نظارت علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے لیا۔
خبر کا کوڈ : 222456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بڑھتے رہے یونہی قدم
مولا سلامت رکھیں
ہماری پیشکش