QR CodeQR Code

ملاقات

26 Dec 2012 00:19

اسلام ٹائمز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی عہدیداروں سے ہونیوالی ملاقات میں ایس یو سی کے سربراہ نے ملکی صورتحال اور اپنی سیاسی پالیسیوں سے متعلق گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر کی قیادت میں جے ایس او کی مرکزی کابینہ نے ملتان میں تنظیم کی مجلس نظارت کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں جے ایس او کے نائب صدور وفا عباس، سبطین عباس، محمد سبطین، سیکرٹری جنرل غضنفر عباس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعید عباس، سیکرٹری مالیات آصف رضا، صوبائی صدر پنجاب علی رضا اور صوبائی صدر سندھ ذوالفقار علی موجود تھے۔ ملاقات میں علامہ ساجد علی نقوی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی عہدیداروں سے ملکی صورت حال اور اپنی سیاسی پالیسیوں سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنی ترجیحات کے تعین اور تعلیم کو ترجیح نمبر ایک قرار دینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا طالبعلم ہی اچھا تنظیمی ثابت ہوسکتا ہے، تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ آپ نوجوانوں کو کردار سازی کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے جو کہ انسان کے مرتے دم تک کے لیے ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 224848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/224848/1/ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org