QR CodeQR Code

جماعت الدعوہ

3 Jan 2013 19:33

اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری اور دہشتگردی پروان چڑھانے میں مصروف ہے اور حکمران اسے پسندیدہ ترین ملک قرار دیکر تجارت بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوہ ملتان کے زیراہتمام حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے خلاف چوک گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ضلعی امیر جماعت الدعوہ ملتان میاں سہیل احمد، عبدالرحمن سیاف، صدر انجمن تاجران گلشن مارکیٹ چوہدری الیاس، صدر انجمن تاجران شاہ رکن عالم اسرار ڈوگر، صدر الفلاح مارکیٹ جاوید اختر خان، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحیم گوجر، مسلم لیگ ق کے رہنما اسلم خان، بائو عبدالمجید و دیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی پروان چڑھانے میں مصروف ہے اور حکمران اسے پسندیدہ ترین ملک قرار دیکر تجارت بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کا قاتل، سقوط مشرقی پاکستان کا مرکزی کردار، پاکستان کے دریائوں پر 62 ڈیم بنا کر وطن عزیز کو بنجر بنا رہا ہے۔ بھارت سے تجارت سے گذشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کو ڈیڑھ ارب روپے کا خسارہ ہوا، بیرونی مداخلت اور دہشت گردی بڑھی، بھارتی تجارتی سامان سے جاسوسی آلات برآمد ہوئے۔ اس کے باوجود حکومت امریکی دبائو پر بھارت سے تجارت کیلئے سرگرم ہے۔


خبر کا کوڈ: 227679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/227679/1/جماعت-الدعوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org