QR CodeQR Code

جلوس چہلم

4 Jan 2013 20:04

اسلام ٹائمز: جلوس دہلی گیٹ، اکبری منڈی، چوک نواب صاحب، محلہ شیعیاں، چوک پرانا کوتوالی سے ہوتا ہوا رات گئے بیرون بھاٹی گیٹ کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کا مرکزی جلوس چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا حویلی الف شاہ دہلی گیٹ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ صبح نو بجے برآمد ہونے والے جلوس چہلم کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چار مختلف مقامات پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے، جبکہ جلوس کے درمیان میں آنے والے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاریں اور ٹینٹ لگا کر بند کر دیا گیا تھا اور یہاں پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے تھے۔ جلوس کے لئے 12500 سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ جلوس دہلی گیٹ، اکبری منڈی، چوک نواب صاحب، محلہ شیعیاں، چوک پرانا کوتوالی سے ہوتا ہوا رات گئے بیرون بھاٹی گیٹ کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 227795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/227795/1/جلوس-چہلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org