QR CodeQR Code

یوم احتجاج

4 Jan 2013 18:29

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئے روز ملک میں کبھی ٹارگٹ کلنگ کرکے لوگوں کی موت کی وادی میں دھکیلا جارہا ہے تو کبھی زائرین کی بسوں کو نشانہ بنا کر بیگناہ معصوم افراد کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جوں تک نہیں رینگی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے سانحہ مستونگ کیخلاف امام بارگاہ اثناء عشری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو چائنہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کیخلاف نعرے اور حکومتی بےحسی کو نمایاں کیا گیا تھا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، سیکرٹری جوانان علامہ اعجاز بہشتی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی اور بلوچستان کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے، سانحہ مستونگ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہچایا جائے، بلوچستان کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے نااہل وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو برطرف کرکے صوبے میں گورنر راج لگایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 228007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/228007/1/یوم-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org