0
Sunday 6 Jan 2013 00:22

ملتان جلوس

اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر ملتان میں 20 اور 21 صفرالمظفر کو علم، ذوالجناح اور تعزیے کے بڑے جلوس نکالے گئے۔ شدید سردی کے باوجود ہزاروں مومنین نے جلوس عزاء میں شرکت کرکے نوحہ خوانی، ماتمداری اور زنجیر زنی کی۔ ان جلوسوں کی حفاظت کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے امامیہ اسکائوٹس نے بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔ سخت سکیورٹی کی وجہ سے ملتان سمیت پورا جنوبی پنجاب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا۔ ملتان میں 20 صفرالمظفر کو چہلم کا مرکزی امام بارگاہ جوادیہ اندرون پاک گیٹ سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگا آستانہ حضرت لعل شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ جبکہ 21 صفرالمظفر کا مرکزی جلوس چوک شاہ عباس سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 228122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش