QR CodeQR Code

ملتان دھرنا

13 Jan 2013 01:47

اسلام ٹائمز: سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں تمام شیعہ جماعتوں کے زیراہتمام چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ملت جعفریہ کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف سہہ پہر تین بجے سے چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی دھرنا جاری ہے، دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر ماتمی انجمنوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ اس موقع پر مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک بلوچستان سے صوبائی حکومت کا خاتمہ کر کے وہاں پاک آرمی کو نہیں بھیجا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 230629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/230629/1/ملتان-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org