اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام اسلام آباد ایکسپریس وے پر سخت سردی کے باوجود 5 گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیکر شہداء کوئٹہ اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلائے اور اسلام آباد کی طرف آنے والی شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بلاک کئے رکھا۔