QR CodeQR Code

نیوز کانفرنس

1 Feb 2013 13:40

اسلام ٹائمز: لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رہبر معظم کے سینئر مشیر نے کہا کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کی منظوری سے گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے اور اب اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے سینئر مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان اور قونصل جنرل بنی اسدی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں اسلامی جمہوری ایران کی پالیسیوں کے بارے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے خلاف مغربی میڈیا نے بڑا پراپیگنڈا جاری رکھا مگر ہم نے بھی اس منصوبے پر کام جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کی منظوری سے گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے اور اب اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 236402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/236402/1/نیوز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org