0
Monday 4 Feb 2013 00:06

میلاد ریلی

اسلام ٹائمز۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ رسول اکرم (ص) کی ذات اقدس ایسا نقطہ اشتراک ہے جس پر تمام عالم اسلام متفق ہے۔ رسول اکرم (ص) کی ذات اقدس کے تمام پہلو انسانی زندگی کے عین مطابق ہیں، اگر عالم اسلام چاہتا ہے کہ وہ اس عالم میں باعزت اور باوقار زندگی بسر کرے تو اُسے رسول خدا (ص) کی اُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ اس وقت جس طرح عالم کفر اسلام کے خلاف متحد ہوچکا ہے، اسی طرح مسلمان حکمرانوں اور رہنمائوں کو چاہیے کہ وہ بھی عالم کفر کا مقابلہ کرنے کے لیے باہم متحد ہوجائیں، تاکہ کفر کے اس قلعہ کو توڑا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ گستاخ رسول (ص) ہے، جس نے رسول خدا (ص) کی شان میں توہین کی۔ ہمارا اتحاد ہی دشمن کی موت ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 236690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش