QR CodeQR Code

تربیتی ورکشاپ

7 Feb 2013 14:04

اسلام ٹائمز: مقررین کا تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی اور ہنگو میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ایک ہی قوت ہے، جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ملتان میں دو روزہ احیائے ثقافت اسلامی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ اسد عباس نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی نائب صدر علی عمران، موجودہ جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری، سابقہ ڈویژنل صدور محمد عباس صدیقی، فضل عباس نقوی، اختر عمران، اختر عباس، سید فرخ مہدی، ڈاکٹر علی محمد اور دیگر نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی اور ہنگو میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ایک ہی قوت ہے جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے لگائے جانے کے بعد وہاں کے حالات میں بہتری آرہی ہے، لیکن بعض عناصر اُسے ختم کرانا چاہتے ہیں جو کہ ملک اور قوم کے دشمن ہیں، وہ اس ملک میں امن اور آشتی کو نہیں دیکھنا چاہتے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ اگر بلوچستان سے گورنر راج کو ختم کیا گیا تو پوری قوم کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کرے گی، جس کے بعد کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی، اُنہوں نے کہا کہ سانحہ ہنگو کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 237399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/237399/1/تربیتی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org