QR CodeQR Code

انقلاب ریلیاں

10 Feb 2013 21:38

اسلام ٹائمز: انقلاب اسلامی ایران کی 34ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں میں نکالی گئی ریلیوں میں شرکاء نے شہداء اور اسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد پر گامزن رہنے کا عزم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوری ایران میں اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ منائی گئی۔ انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں بہار کی مناسبت سے ملک بھر میں بڑی بڑی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے، جن میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور اسلامی نظام سے اپنی بھرپور وفاداری کا ثبوت دیا۔ شرکاء نے شہداء اور اسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد پر گامزن رہنے کا عزم کیا۔ اسلامی جمہوری ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے میں جلوس نکالئے گئے، جن میں جوانوں کی شرکت بڑی نمایاں تھی اور سب یکسان طور پر ولایت فقیہ کے سائے تلے سامراجی دشمن سے مقابلے پر تاکید کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 238681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/238681/1/انقلاب-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org