QR CodeQR Code

انقلاب سیمینار

11 Feb 2013 19:16

اسلام ٹائمز: انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالٰی کا انتہائی شکر گزار ہونا چاہئیے کہ اس نے ہمیں ایسے دور میں پیدا کیا کہ ہم اسلام کی کامیابیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے سب سے بڑی کامیابی انقلاب اسلامی ایران کا قیام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے شہر کراچی میں بھی اسی مناسبت سے حسینی ینگ آرگنائزیشن کراچی کے زیرانتظام انقلاب اسلامی سیمینار کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا۔ سیمینار سے معروف عالم دین علامہ سید علی مرتضٰی زیدی اور ریسرچ اسکالر آغا سید مبشر زیدی نے تاریخ و عوامل انقلاب اسلامی کے عنوان پر خطاب کیا، جبکہ برادر شجاع رضوی اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ سیمینار میں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر جدوجہد انقلاب اسلامی ایران کے موضوع پر ایک ڈاکومنٹری فلم بھی پروجیکٹر پر دکھائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 238886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/238886/1/انقلاب-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org