0
Monday 11 Feb 2013 20:57

سالگرہ انقلاب

اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک اہم تقریب مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن اور امامینز بلتستان کے زیر اہتمام ڈویژنل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژنل مسئولین کے علاوہ امامینز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع تقریب میں قائد بلتستان علامہ شیخ غلام محمد مرحوم کے فرزند ارجمند حاجی آغا، ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تربیت آقائے شبیر رجائی، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او بلتستان ڈویژن سجاد حیدر اور سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او بلتستان و چیئرمین الہدی فاونڈیشن نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران اور پاکستان دو قلب اور ایک جان ہیں۔ دونوں ممالک اسلامی اخوت اور بھائی چارگی کے لازوال رشتے میں منسلک ہیں۔ مقررین نے ایرانی ملت کو عظیم انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 238902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش