QR CodeQR Code

کل جماعتی کانفرنس

15 Feb 2013 03:13

اسلام ٹائمز:اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس کی سوچی سمجھی رائے یہ ہے کہ عسکریت پسندی اور تشدد کا ناسور کسی ایک پارٹی، صوبے یا علاقے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ختم ہوگئی، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملکی ترقی و استحکام کیلئے دہشت گردی کے مسئلے کا حل ضروری ہے، دہشت گردی کے مسئلے کا حل آئین و قانون کے اندر ہونا چاہیئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی کانفرنس میں ملک میں امن و امان کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بند ہونا چاہیے، دہشتگردی کے مسئلے کا حل ملکی خودمختاری کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ عسکریت پسندی اور تشدد کسی ایک پارٹی کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، مذاکرات کے ذریعے امن کا قیام پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 239718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/239718/1/کل-جماعتی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org