QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

16 Feb 2013 12:34

اسلام ٹائمز: ایس یو سی پنجاب کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شیعہ عوام میں یہ تاثر مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ دہشتگردوں کی سرکاری سرپرستی پنجاب سے کی جا رہی ہے، تو آئندہ عام انتخابات میں ملت جعفریہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی رکن پور ضلع رحیمیار خان میں بربریت کی مذمت کرتے ہوئے تکفیری نعرے لگانے پر دہشت گرد ملک اسحاق کے خلاف توہین کا مقدمہ 295-A کی دفعہ کے تحت درج کرنے اور ڈی پی او رحیمیار خان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، ممبر پنجاب صوبائی کونسل علامہ ملک نیاز حسین، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل لاہور سید آصف علی زیدی، ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ ضلع لاہور، جنرل سیکرٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن لاہور ڈویژن شاہد عمران، اور سربراہ عالمی امن اتحاد کونسل علامہ مشتاق حسین جعفری بھی موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایسا احتجاج کیا جائے گا کہ حکمران سنبھل نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بارے میں شیعہ عوام میں یہ تاثر مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی سرکاری سرپرستی پنجاب سے کی جا رہی ہے، تو آئندہ عام انتخابات میں ملت جعفریہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دینگے۔


خبر کا کوڈ: 239904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/239904/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org