QR CodeQR Code

میلادالنبی(ص)

16 Feb 2013 12:23

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبی اکرم (ص) نے ارشاد فرمایا کہ میرے اہل بیت (ع) سفینہ نوح کی طرح ہیں، جو اِس میں سوار ہوا وہ کامیاب و کامران ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان (نشتر میڈیکل کالج یونٹ) کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی (ص) منایا گیا۔ تقریب رازی ہال میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور حیدری نے کی، جبکہ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ عسکری الہدایت، مولانا نادر عباس جعفری، ڈاکٹر عرفان حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔ جشن عید میلادالنبی (ص) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آقائے دو جہاں (ص) کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا اللہ تبارک و تعالٰی کی مقدس کتاب قرآن پاک سے ثابت ہے۔ رب کریم نے حضور اکرم (ص) کی ولادت باسعادت سے آسمانوں کو منور و مستفیض کیا۔ سرکار دو عالم کا گھرانہ اہل بیت (ع) بھی نور مصطفٰی (ص) سے مستفیض ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی ولادت باسعادت سے گمراہوں کو روشنی ملی اور تمام عالم اسلام میں اتفاق و اتحاد پیدا ہوا۔ جانوروں اور پرندوں نے حتی کہ حجر اسود نے بھی خوشیاں منائیں، بنی نجار کی بیٹیوں نے خوشیاں منائیں۔


خبر کا کوڈ: 239955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/239955/1/میلادالنبی-ص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org