QR CodeQR Code

راولپنڈی مظاہرہ

17 Feb 2013 22:13

اسلام ٹائمز: سانحہ کوئٹہ کے خلاف راولپنڈی کی مصروف ترین شاہراہ مری روڈ پر شیعہ علماء کونسل نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف مری روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اگر گذشتہ سانحات میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوتی تو کوئٹہ کی سرزمین ایک دفعہ پھر ہزارہ کمیونٹی کے خون سے رنگین نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے تدارک کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ اگر حکومت وقت دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرتی تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔


خبر کا کوڈ: 240453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/240453/1/راولپنڈی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org