QR CodeQR Code

ملتان دھرنا

19 Feb 2013 10:28

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ نواں شہر پہنچنے پر دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز سانحہ کوئٹہ میں ہونے والی شہادتوں کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے چوک نواں شہر تک نکالی گئی، ریلی شاہ شمس دربار، علی چوک، دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر چوک، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پہنچی جو کہ نواں شہر پہنچنے پر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ احتجاجی دھرنے میں شیعہ علماء کونسل کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 240482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/240482/1/ملتان-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org