QR CodeQR Code

پشاور احتجاج

18 Feb 2013 01:59

اسلام ٹائمز: سانحہ کوئٹہ کے خلاف پشاور میں احتجاج کیا گیا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے اس احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے کوئٹہ دہشتگردی کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور دہشتگردوں کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ زاہد علی عسکر، شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر اخونزادہ مجاہد اکبر، مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے رہنماء ڈاکٹر سلیم مہدی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے رہنماء سید محمد نے خطاب کیا۔ سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 240502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/240502/1/پشاور-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org