QR CodeQR Code

نیاز بیگ دھرنا

19 Feb 2013 16:09

اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ وہ اسلامی تحریک پاکستان کے صدر علامہ ساجد علی نقوی کے حکم تک دھرنا جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی دھرنے کی وجہ سے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں ملتان روڈ، رائے ونڈ، کینال بینک روڈ، اور موٹروے کو جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ دھرنے کی قیادت شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی، جے ایس او کے مرکزی نائب صدر سبطین عباس اور ڈویژنل صدر علی محسن چوہدری نے کی۔ دھرنے سے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا عظمت علی، صدر ایس یو سی لاہور ڈویژن شہباز حسین نقوی، صدر ایس یو سی لاہور سید آصف علی زیدی، شاہد عمران جعفری اور مولانا شمس عباس نقوی نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وہ اسلامی تحریک پاکستان کے صدر علامہ ساجد علی نقوی کے حکم تک دھرنا جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 240810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/240810/1/نیاز-بیگ-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org