QR CodeQR Code

رہبر ملاقات

28 Feb 2013 01:01

اسلام ٹائمز: پاکستانی صدر نے ملک میں جاری اندرونی جنگ کو پاکستان کے دشمنوں کا منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ آپ کی دعاؤں سے انشاءاللہ پاکستان کی حکومت ان ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیگی۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سیّد علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ایجاد کرنا صیہونیوں اور دیگر عالمی استکبار کا اصلی ہدف اور سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ آج تہران میں پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلمان ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کو اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لئے ایک اہم عامل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے بہت سے مسائل دشمنان اسلام کے ایجاد کردہ ہیں، جن کے حل کے لئے عالم اسلام کی استعداد، توانائیاں اور جغرافیائی پوزیشن موثر اور اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پاکستان میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے والے عوامل سے سختی سے نمٹے جانے کی ضرورت پر زور ہوئے اس ملک میں مذہبی اختلاف و تفرقے کو خطرناک بیرونی جراثیم سے تعبیر کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی قتل عام واقعاً افسوسناک ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ حکومت پاکستان کو سخت کارروائی کرتے ہوئے اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے کہ اس ملک میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 243022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/243022/1/رہبر-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org