QR CodeQR Code

عیادت

28 Feb 2013 23:23

اسلام ٹائمز: زخمیوں کی عیادت کے موقع پر شیعہ و سنی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج یہ تمام نامور علماء کرام و مذہبی نمائندہ شخصیات یہاں تشریف لائی ہیں، ان کا یہاں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت اور ان کے حوصلوں کو بلند کرنے کیلئے موجود ہونا اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سنی شیعہ مسئلہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ و سنی علمائے کرام اور معززین نے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وفد میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، تنظیم اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما محمد نسیم الدین، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے صدر مولانا ابراہیم، جماعت الدعوة کراچی کے رہنما حافظ کلیم اللہ، پاکستان عوامی تحریک صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر سید علی اوسط و دیگر شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 243197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/243197/1/عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org