اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اکبر علی میر کی نماز جنازہ علامہ سید محمد عالم الموسوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف تنظیموں کے رہنماوں سمیت علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید کو بیری باغ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔