QR CodeQR Code

زخمیوں کی عیادت

8 Mar 2013 15:05

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور زخمیوں کے تمام اخراجات برادشت کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں، انہیں گھر تعمیر کرا کے دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔  شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ سانحہ عباس ٹاون کے زخمیوں کی آغا خان اور فاطمیہ ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور زخمیوں کے تمام اخراجات برادشت کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں، انہیں گھر تعمیر کرا کے دیئے جائیں۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین علوی، علامہ رمضان توقیر اور دیگر علماء کرام بھی ان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 245180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/245180/1/زخمیوں-کی-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org