QR CodeQR Code

اسکاوٹس سلامی

10 Mar 2013 13:24

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب میں ممتاز عالم دین علامہ شبیر بخاری نے کہا کہ شہید معاشرے سے منتخب شدہ اور خدا کا چنا ہوا بندہ ہوتا ہے جو خدا کی معرفت رکھتا ہے۔ آئی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بہت سے شہداء کے لہو سے دین مبین کی خدمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کے موقع تقریبات کا آغاز ہوگیا، سب سے پہلے امامیہ aسکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے نے مزار شہید پر سلامی پیش کی، اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے۔ سلامی کی تقریب کی صدارت سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور ممتاز عالم دین علامہ شبیر بخاری نے کی، جبکہ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران اور امامیہ چیف سکاؤٹ حسن مرتضٰی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 245647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/245647/1/اسکاوٹس-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org