QR CodeQR Code

مجلس چہلم

30 Mar 2013 19:29

اسلام ٹائمز: شہید دانش کے چہلم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ ملت تشیع عظیم امتحان سے گذر رہی ہے، آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں مگر ابھی مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دوں گا، مسلح جدوجہد مشکلات کا حل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کی انچولی سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ سید الشہداء میں شہید دانش کے چہلم کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ ناظر عباس تقوی نے کیا۔ اس موقع پر شہید کے خانوادہ، علامہ جعفر سبحانی، علامہ شہریار رضا عابدی سمیت علمائے کرام اور مومنین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ جس چیز کو مختلف لوگ سیاست کہتے ہوئے نظر آتے ہیں، اسے میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، قومی پلیٹ فارم شہید قائد کے اعلان سے لیکر آج تک سیاسی میدان میں حاضر رہا ہے اور اپنی فرائض انجام دے رہا ہے، اس مرتبہ ہم الیکشن میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیں گے جس کیلئے تمام مومنین کو تیار رہنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 250088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/250088/1/مجلس-چہلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org