QR CodeQR Code

ماتمی جلوس

15 Apr 2013 01:41

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں ایام حضرت بی بی فاطمہ الزھرا (س) کی مناسبت سے ماتمی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت فاطمتہ الزھرا (س) کی شہادت کے موقع پر علمدار روڈ پر مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینی سید آباد سے نکالا گیا۔ جلوس میں امام بارگاہ حسینی بیت الاحزان، امام بارگاہ مومن آباد، امام بارگاہ سید آباد اور امام بارگاہ حسینی نچاری کے ماتمی دستے شریک تھے۔ جلوس کا اختتام بہشت زینب (ہزارہ قبرستان) میں‌ ہوا۔ جہاں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے حضرت فاطمتہ الزھرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 254104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/254104/1/ماتمی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org