QR CodeQR Code

عام انتخابات

11 May 2013 22:41

اسلام ٹائمز: پنجاب میں 3 لاکھ سکیورٹی اہلکار امن و امان قائم رکھنے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، انہیں 3 ہزار 200 آرمی اہلکاروں کی مدد بھی حاصل ہے، پولنگ کے عمل کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد 4 کروڑ 92 لاکھ 97 ہزار 879 ہے، ان میں 2 کروڑ 77 لاکھ 26 ہزار 609 مرد اور 2 کروڑ 15 لاکھ 71 ہزار 277 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پنجاب میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ان میں سے 8 ہزار 439 پولنگ اسٹیشنز نہایت حساس اور 4 ہزار 463 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیے گئے ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں 3 لاکھ سکیورٹی اہلکار امن و امان قائم رکھنے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، انہیں 3 ہزار 200 آرمی اہلکاروں کی مدد بھی حاصل ہے، پولنگ کے عمل کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 262898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/262898/1/عام-انتخابات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org