QR CodeQR Code

16 مئی، کراچی

17 May 2013 14:22

اسلام ٹائمز: یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر کراچی میں منعقدہ ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہم ولی امر مسلمین جہاں امام سید علی خامنہ ای سے مربوط ہیں اور دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، شام کے حالات قابل تشویش ہیں، ہم امریکہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر شام میں مقدسات کی توہین بند نہ ہوئی تو امریکی سفارتخانہ ہماری پہنچ سے دور نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے فرمان پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت ۱۶ مئی کو یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے منایا گیا۔ اس مناسبت سے ایم اے جناح روڈ سے کراچی پریس کلب تک امریکہ مردہ باد و اسرائیل نامنظور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین نے شرکت کرکے امریکہ سے اظہار بیزاری کیا۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ خراسان سے ہوا جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پذید ہوئی۔ ریلی سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی، علامہ صادق رضا تقوی سیکرٹری جنرل کراچی مجلس وحدت مسلمین، علامہ دیدار علی جلبانی رہنما ایم ڈبلیو ایم، محفوظ یار خان رہنما عوامی مسلم لیگ نے خطاب کیا۔ شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں بلکہ انسانیت کو سب سے زیادہ خطرہ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے ہے، دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہے اس کی پشت پر اسرائیل اور امریکہ ہے، جس کی واضح مثال شام کے حالات ہیں وہاں کے دہشت گرد اسلام کا لبادہ اُڑھ کر مقدسات کی توہین کر رہے ہیں۔ صحابی رسول (ص) حجر بن عدی (رض) کے مزار کی شہادت اس بات کی دلیل ہے کہ یہ مسلمان نہیں بلکہ امریکہ کے افراد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 264827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/264827/1/16-مئی-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org