QR CodeQR Code

شہنشاہ نقوی

23 May 2013 04:54

اسلام ٹائمز: زیر نظر تصاویر میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، جعفریہ الائنس کے ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری شبر رضا، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی، علامہ نقی نقوی، ظفر عباس ظفر اور ناصر زیدی سمیت دیگر شخصیات علامہ شہنشاہ نقوی کی عیادت کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد مختلف شخصیات کی جانب سے ان کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر تصاویر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا، جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری شبر رضا، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی، معروف ذاکر اہلبیت (ع) علامہ نقی نقوی، شاعر اہلبیت ظفر عباس ظفر اور نوحہ خوان ناصر زیدی سمیت دیگر شخصیات علامہ شہنشاہ نقوی کی عیادت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوابشاہ سے کراچی واپسی پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کے دو رفقاء جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ علامہ شہنشاہ نقوی شدید زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 266633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/266633/1/شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org