QR CodeQR Code

سفر آخرت

29 May 2013 15:04

اسلام ٹائمز: پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں گزشتہ روز دھماکہ میں شہید ہونے والے ظہیر عباس اور گلشن علی کو سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں شہداء کی نماز جنازہ علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں گزشتہ روز دھماکہ میں شہید ہونے والے ظہیر عباس اور گلشن علی کو سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں شہداء کی نماز جنازہ امامیہ کالونی گلبہار میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ بعدازاں شہداء کے جنازوں کی لبیک یا حسین (ع) کی صداوں میں سروس روڈ پر لایا گیا، جہاں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے مظاہرین سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 268696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/268696/1/سفر-ا-خرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org