QR CodeQR Code

برسی امام خمینی

6 Jun 2013 18:54

اسلام ٹائمز: مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کیخلاف پہلے دن سے ہی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، عربوں کو ایران سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، امام خمینی (رہ) نے امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کا درس دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے سیمینار بعنوان ’’وحدت و اسلامی بیداری کے بارے میں امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدرارت قونصل جنرل ایران آقائے محمد حسین اسدی نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے صدر سید فرحت حسین شاہ، ممتاز دانشور اور صحافی ڈاکٹر اجمل نیازی، تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ سید منیر گیلانی مہمان خصوصی تھے، جبکہ جمعیت اہلحدیث کے مولانا زبیر احمد ظہیر، جامعہ نعیمہ کے راغب حسین نعیمی، تحریک حسینہ کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر، شیعہ پولیٹیکل پارٹی پاکستان کے سربراہ منیر حسین گیلانی، سید نوبہار شاہ سمیت شیعہ سنی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 271152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/271152/1/برسی-امام-خمینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org