QR CodeQR Code

ایرانی انتخابات

11 Jun 2013 23:29

اسلام ٹائمز: ایران کیخلاف امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے متعدد نہایت خوفناک پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، ادھر انتخابات کے نزدیک آنے پر وہ ایرانی عوام کو انتخابات سے بددل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کیلئے پرعزم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 14 جون 2013ء کو ایران کے گیارھویں صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ ویسے تو دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں انتخابات کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن بعض ممالک کے انتخابات خاص طور پر اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔ ایران کے انتخابات انہی میں سے ایک ہیں۔ امریکہ سمیت دنیا کی تمام بڑی طاقتیں ایران کے صدارتی انتخابات میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہیں۔ امریکہ اور اس کے حواریوں کی خواہش رہی ہے کہ ایران میں ایسی حکومت برسراقتدار آجائے جو ان کے مفادات کی آلۂ کار ہو۔ موجودہ حکومت اور نظام کو تبدیل کرنے کے لیے امریکہ نے باقاعدہ کانگریس کی منظوری سے ایک سالانہ بجٹ مختص کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکہ طرح طرح کے اقتصادی اور نفسیاتی حربے استعمال کرتا رہتا ہے۔ ایران کے خلاف ویسے تو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے متعدد نہایت خوفناک پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، لیکن خاص طور پر صدارتی انتخابات کے نزدیک آنے پر اس نے بعض نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 272711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/272711/1/ایرانی-انتخابات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org